ٹیکسلا: چوہدری نثار کے مقابلے پر نون لیگ کا امیدوار میدان میں


ٹیکسلا: تاریخ میں پہلی بار ٹیکسلا سے مسلم لیگ ن کے کسی امیدوار نے چوہدری نثار کے مقابلے میں کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار سردارممتازخان نے این اے 63 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ راجہ شیراز نے پی پی 20  اور قاری ولی رحمن نے پی پی 19 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، سردار ممتاز خان کو کل پارلیمانی بورڈ نے لاہور بھی طلب کر لیا ہے۔

گزشتہ 33 سال سے حلقہ این اے 63 سے چوہدری نثارعلی خان مسلم لیگ ن کے امیدوار چلے آ رہے ہیں، ذرائع کے مطابق  چوہدری نثار کل ٹیکسلا کچہری میں این اے 63 سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے۔

چوہدری نثار نے سیاست کا آغاز 1980 کی دہائی سے کیا اور 1985 کے غیرجماعتی انتخابات میں انہوں نے حلقہ این اے 52 سے کامیابی حاصل کی، اس کے بعد سے اب تک وہ سات بار اسی حلقہ سے کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں