عام انتخابات: غیر ملکی مبصرین کے لئے ضابطہ اخلاق تیار

25اراکین نےقومی وصوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال،86 تاحال معطل

فائل فوٹو


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے جائزے کی غرض سے پاکستان آنے والے غیر ملکی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا ہے جبکہ انتخابی مبصرین کی متوقع پاکستان آمد سے متعلق دفترخارجہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

بدھ کے روز سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انتخابی عمل کا جائزہ لینے کے لئے غیرملکی مبصرین اور میڈیا کی پاکستان آمد پرغور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی مبصرین کی متوقع  آمد سے متعلق دفترخارجہ کو آگاہ کردیا ہے اور ان کے لئے ضابطہ اخلاق کی تیاری کر لی ہے جبکہ مبصرین کو دعوت دینے اور ان کے لیے پالیسی تیار کرنے سے متعلق ایک اور اہم اجلاس 11 جون کو طلب کر لیا ہے۔

 

یورپی یونین نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے انتخابی مبصرین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس کے لئے الیکشن کمیشن اور دفترخارجہ سے رابطہ کرلیا ہے۔

ابتدائی طور پر یورپی یونین کی طرف سے 60 انتخابی مبصرین تعینات کیے جائیں گے، ذرائع نے بتایا ہے کہ  دو دو مبصرین  پر مشتمل 30 ٹیمیں ملک بھر میں انتخابی عمل کا جائزہ لیں گی، دو رکنی ٹیمیں  پانچ ہفتے کے لیے پاکستان میں  تعینات کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں