انسداد پولیو مہم کی کامیابی پر بل گیٹس کی آرمی چیف کو مبارک باد


اسلام آباد: پاکستان میں کامیاب انسداد پولیو مہم چلانے پر ملنڈا لیٹس کے شریک بانی بل گیٹس نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کو مبارک باد دی ہے۔

بل گیٹس کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کرکے کامیاب مہم کی کامیابی  پرمبارک باد پیش کی گئی۔

ڈائریکٹرجنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر)  میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اورملک بھر میں انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں بل گیٹس کے کردار اور کاوشوں کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سربراہ پاک فوج نے بل گیٹس کو اس بات کا یقین دلایا کہ افواج پاکستان ملکی مفاد میں ہرممکن تعاون جاری رکھیں گی۔


متعلقہ خبریں