پشاور کے کئی علاقوں میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا خطرہ


پشاور: پشاورالیکڑک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے کہا ہے کہ ورسک پاورہاؤس پشاورسے بجلی کی پیداوار رکنے کے بعد پشاورکے کئی علاقوں میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا خطرہ ہے۔

پیسکو کے مطابق شہر کے کئی علاقوں کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے تا ہم یہ سلسلہ زیادہ عرصے نہیں چل سکتا کیونکہ گرڈ اسٹیشن متاثرہو رہے ہیں اور اسی وجہ سے کم وولٹیج، ٹرپنگ اورلوڈ شیڈنگ میں اضافہ کا سامنا ہے۔

پیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ واپڈا ماہرین پاور ہاؤس سے بجلی بحالی میں مصروف ہیں، یہ ایک عارضی مسئلہ ہے اور جیسے ہی حل ہو گا بجلی کی فراہمی معمول پر آ جائے گی۔

دوسری جانب شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے پشاور دلہ زاک روڈ پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بند کردی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ شدید گرمی اور ماہ رمضان میں بجلی کی طویل بندش کا خاتمہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں