مشرف کا شناختی کارڈ بلاک، پاسپورٹ منسوخ، اکاؤنٹس منجمد

سنگین غداری کیس میں مزید ملزمان نامزد کرنے کی حکومتی درخواست مسترد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق صدر جنرل ( ر) پرویز مشرف کا شناختی کارڈ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بلاک کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کا قومی شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے اُن کا پاسپورٹ بھی منسوخ  ہو گیا ہے،  پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے احکامات پر نادرا نے اُن کا شناختی کارڈ بلاک کیا ہے۔

پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے اُن کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد ہو گئے ہیں، شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے پرویز مشرف پاکستان میں موجود جائیدادوں کی خریدوفروخت سے بھی محروم ہو جائیں گے۔

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 13 جون کو طلب کر رکھا ہے۔

دوسری جانب ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ نادرا کو تاحال پرویز مشرف کا شناختی بلاک ہونے کے حوالے سے کوئی معلومات وصول نہیں ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں