این اے 131 لاہور: عمران خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق

این اے 131 لاہور: عمران خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے انتخابی حلقہ این اے 131 میں کانٹے کا جوڑ پڑنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ اس حلقے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود الیکشن لڑنے کی ٹھان چکے ہیں، ان کے مدمقابل سابق وزیر ریلوےاور نواز لیگ کے بہترین اسپیکر خواجہ سعد رفیق  ہوں گے۔

حلقہ بندیوں میں ردوبدل نےاین اے 125 کو 131 تو بنا دیا لیکن یہاں کی سیاسی گہما گہمی میں کمی نہیں آسکی۔

الیکشن 2018 میں اس حلقے سے خواجہ سعد رفیق کےمقابلے میں کپتان نے خود آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ گزشتہ انتخابات میں ن لیگی رہنما اس حلقے سے ایک لاکھ 23 ہزار94 ووٹ حاصل کرکے مرد میدان قرار پائے تھے۔

اسی حلقے میں پنجاب اسمبلی کی نشت پی پی 155 اور پی پی 156 سے بھی لیگی امیدوار میاں نصیر احمد اور چودھری یاسین سہیل کامیابی حاصل کرچکے ہیں، لیکن  عمران خان کےمیدان میں آنے کے بعد لیگیوں کے لیے یہ حلقہ جوئے شیرل انے جیسا ہو چکا ہے۔

این اے131 میں آرے بازار، نشاط کالونی، کیولری گراونڈ، والٹن، ڈیفنس، کماہاں، بیدیاں روڈ اور ایئرپورٹ سےملحقہ علاقے شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کی اس نشست پر کل آبادی 7 لاکھ 72 ہزار120 افراد پرمشتمل ہے جب کہ یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 11 ہزار540 ہے۔

این اے 131 کا سرسری جائزہ بتاتا ہے کہ پوش علاقوں میں کپتان کا پلڑا بھاری ہے وہیں متوسط طبقوں کے علاقوں سمیت کئی کچی آبادیاں اورغریب علاقے خواجہ سعد رفیق کے ہمنوا ہیں۔

سیاسی پنڈتوں کے مطابق اس حلقے میں لاہور کا سب سے بڑا جوڑ پڑے گا اس لیےہار جیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔


متعلقہ خبریں