مقبوضہ کشمیر میں آج یومِ کشمیر و فلسطین منایا جا رہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں آج یومِ کشمیر و فلسطین منایا جا رہا ہے | urduhumnews.wpengine.com

سری نگر: سات دہائیوں سے بھارت کے غاصبانہ قبضہ کا شکار مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج جمعہ کے روز یومِ کشمیر و فلسطین منایا جا رہا ہے۔

یوم کشمیر و فلسطین منانے کی اپیل کشمیری رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے دی تھی۔

نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران کشمیر اور فلسطین میں فوجی قبضہ ختم کرنے کے لیے مساجد میں قراردادیں پیش کی جائیں گی۔ جس میں عالمی برداری پر زور دیا جائے گا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق دونوں تنازعات حل کیے جائیں۔

قرادادوں میں یہ مطالبہ بھی کیا جائے گا کہ کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران غاصب بھارتی افواج کی جانب سے جبری گمشدگیوں، دوران تلاشی خواتین، بچوں اور بزرگوں پر تشدد کے علاوہ کشمیری نوجوانوں کو دوراست حراست یا ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انسانی حقوق سے وابستہ اداروں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل 2018 کے ایک ماہ کے دوران بھارتی فوج نے 33 کشمیریوں کو شہید کیا جب کہ درجنوں کو گھر گھر تلاشی اور مظاہرین پر تشدد کے دوران شدید زخمی کیا گیا ہے۔ اس عرصہ میں متعد کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں