محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد اور پشاور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بوندا باندی کا امکان

اسلام آباد: اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، کراچی اورکشمیر کے رہائشیوں کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی ہے۔

سخت گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ بارش کی بوندوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور کشمیر میں گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا مطلع ابرآلود ہے، شہرمیں کہیں کہیں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا اورموسم خوشگوارہوجائے گا۔

ملک کے وسطی اورجنوبی علاقوں کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے اندرون سندھ، جنوبی و وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں