عیدالفطر 2018 کے لیے پانچ چھٹیوں کی سمری تیار

پاکستان میں عید الفطر 14 مئی کو ہونے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان میں عیدالفطر 2018 کی چھٹیوں کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے لیے 5 تعطیلات کی سمری تیار کی ہے جس کی آج منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے 14 جون تا 18 جون تک چھٹیوں کی سمری تیار کی گئی ہے جس کی منظوری آج جمعہ کو کسی وقت دی جا سکتی ہے۔

قبل ازیں سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ محکمہ موسمیات نے 14 جون کو شوال کا چاند نظر کے امکانات ظاہر کیے ہیں جس کے بعد 15 جون کو یکم شوال یعنی عیدالفطر 2018 کا تہوار منایا جائے گا۔

ایک الگ رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا کہ چاند کی پیدائش اور اس کی عمر کے پیش نظر شوال کا چاند 15 جون کو نظر آئے گا، اس صورت میں عیدالفطر 16 جون 2018 کو ہو گی۔

رواں برس دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی دن ہوا ہے جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ عید الفطر بھی ایک ہی روز ہو گی۔


متعلقہ خبریں