عیدالفطر 2018: اسلام آباد والوں کیلیے پولیس کی خاص ہدایات

عیدالفطر 2018: اسلام آباد والوں کیلیے پولیس کی خاص ہدایات | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے مکینوں کے لیے اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر 2018 کے موقع پر خاص ہدایات جاری کی ہیں۔ ان میں خصوصی حفاظتی انتظامات کی تلقین کرتے ہوئے سارا بار مکینوں پر ہی ڈال دیا گیا ہے۔

وفاقی پولیس کا کہنا تھا کہ چھٹیوں پر جاتے وقت اپنے گھر کے لان اور کمرے کی لائٹ جلا کر جائیں تاکہ گھر خالی ہونے کا احساس نا ہو۔

متعلقہ خبر: عیدالفطر پر چھٹیاں 4 یا 5؟ نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا پر وائرل

ایس پی سی آئی اے زبیر شیخ کا کہنا تھا کہ اپنی قیمتی اشیا، زیورات اور نقدی وغیرہ گھر کے بجائے بینک لاکر میں رکھ کر جائیں۔ گھر چھوڑنے سے قبل اخبار فروش کو آنے سے منع کریں۔ دروازے اور کھڑکیوں کی کنڈیاں جب کہ مین دروازے کا تالہ ضرور چیک کرلیں۔

یہ بھی دیکھیں: عیدالفطر 2018 کے لیے پانچ چھٹیوں کی سمری تیار

زبیر شیخ کے مطابق چھٹیوں پر جاتے وقت مقامی پولیس افسر کو آگاہ کریں، اگر ممکن ہوسکے تو یومیہ اجرت پر سیکیورٹی گارڈ وغیرہ کا بندوبست کریں۔

ایس پی سی ائی اے نے تجویز دی ہے کہ گھریلو ملازمہ یا ڈرائیور رکھنے سے قبل اس کی دو عدد تصاویر، شناختی کارڈ کی کاپی اور فنگر پرنٹ متعلقہ تھانے میں جمع کروائیں۔


متعلقہ خبریں