انتخابات ہی صحیح معنوں میں احتساب ہو گا، خورشید شاہ


پنوعاقل: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف  سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی شفاف الیکشن میں ہے کیونکہ انتخابات ہی صحیح معنوں میں احتساب ہو گا۔

این اے 206  پنوعاقل سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ الیکشن سے بڑی عدالت اورکوئی نہیں، امید ہے ادارے غیر جانب دار رہیں گے، انتخابات اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ عوام کس کے ساتھ ہیں اور کسے وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں فوج، رینجرز اور پولیس کو ہونا چاہیے تا کہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، کالا باغ ڈیم  پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پراعتراض ٹھیک ہے کیونکہ کالا باغ  ڈیم  کا فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کو کرنا چاہیئے۔

رہنما پییپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم  پرتکنیکی اعتراضات بالکل درست ہیں اور ان اعتراضات کو نظرانداز کر کے ڈیم نہیں بنایا جا سکتا۔


متعلقہ خبریں