جنوبی افریقہ کا نئی ٹی ٹوینٹی لیگ کرانے کا فیصلہ


کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ نے نئی ٹی ٹوینٹی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ موخرکردہ  گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی وجہ جنوبی افریقہ سپراسپورٹس ٹی وی کے ساتھ کیا گیا نیا معاہدہ ہے جس کے تحت یہ ایونٹ مشترکہ طورپرمنعقد کیا جائے گا۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی لیگ رواں برس نومبر، دسمبر میں منعقد کی جائے گی تاہم ابھی تک اس کا نام تجویز نہیں کیا گیا اور اس بارے میں مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلوبل لیگ کے بجائے نئی ٹی ٹوینٹی لیگ کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ کی طرح نومبر 2018 میں گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ کا اعلان کیا تھا لیکن اسپانسرشپ نہ ملنے اور ٹی وی رائٹس نہ ہونے کے باعث اسے ایک برس کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا تاہم ان جنوبی افریقہ نے اس کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں