میرٹ پر امیدوار میدان میں اتارنے کی کوشش کی، عمران خان

اصلاحات کا مقصد کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لیے ہم  نے میرٹ پر امیدواروں کو میدان میں اتارنے کی کوشش کی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ہمیں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ساڑھے چار ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس سے امیدواروں کا انتخاب انتہائی مشکل مرحلہ تھا لیکن فطری امر تھا کہ تمام افراد کو ٹکٹ دینا ممکن نہیں تھا، پارلیمانی بورڈ  نے زیادہ تر حلقوں کے لیے امیدواروں کا فیـصلہ کر لیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر کا خواب بہت بڑا ہے اور ہم اس خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے، عمران خان قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں کراچی، لاہور، اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

جمعہ کے روز تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 173 امیدواروں اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔


متعلقہ خبریں