آسٹریا کا 50 سے زائد امام مسجد ملک بدر کرنے کا فیصلہ


ویانا: آسٹریا میں غیرملکی مالی معاونت حاصل کرنے والے امام مسجد ملک بدر کرنے اور دارالحکومت ویانا میں نصف درجن سے زائد مساجد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریا کی حکومت کی جانب سے ملک سے نکالے گئے امام مسجد کی تعداد 50  ہے، آسٹریا کے چانسلرسیباستان کرس نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ ان اماموں کی ملک بدری کا فیصلہ کیا گیا تھا جنہیں غیر ملکی امداد لینے کا الزامات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ان سات مساجد کو بند کیا گیا ہے جو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی تھیں، ان کے مطابق یہ کریک ڈاؤن اسلام کے خلاف نہیں بلکہ صرف ان عناصر کے سیاسی ایجنڈے کے خلاف ہے جو اسلام کو استعمال کر رہے ہیں۔

چانسلرکرس نے یہ بھی بتایا کہ ویانا میں ترک قوم پرستوں کے زیرانتظام مسجد کو بند کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں