بیشتر علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان

اسلام آباد: راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور سمیت فیصل آباد ،ساہیوال، جھنگ، پاک پتن، میاں چنوں، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

کراچی میں بھی صبح سے ہی کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد ،سرگودھا، خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان اور لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

آئندہ تین روز تک اسلام آبا، پنجاب اورخیبر پختنونخوا کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

کراچی، سکھر اور حیدر آباد کا موسم آئندہ تین روز تک گرم اور خشک رہے گا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سکھر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں