مصنوعی ذہانت پروگرام ہتھیاروں کے لیے استعمال نہیں ہو گا، گوگل


کیلیفورنیا: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اب مصنوعی ذہانت پروگرام ہتھیار بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

کمپنی نے مصنوعی ذہانت پر مبنی اس ٹیکنالوجی کی ڈیزائننگ کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہدایات کے مطابق شہریوں کو زخمی کرنے، نقصان پہنچانے، جاسوسی مقاصد یا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے منصوبوں کے لیے گوگل مصنوعی ذہانت کے پروگرام ڈیزائن نہیں کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں: گوگل امریکی عسکری منصوبہ پرکام نہ کرے، ملازمین کا خط

اس سے پہلے گوگل کا پینٹاگان کے ساتھ ڈرون فوٹیج کے لیے مصنوعی ذہانت کا معاہدہ منظرعام پرآیا تھا جس کے بعد گوگل کے کئی ملازمین احتجاجاً مستعفی ہوگئے تھے۔

معاملے پر کی جانے والی تنقید اور احتجاج کے بعد گوگل نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی تجدید سے انکار کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں