چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا معاملہ، مسلم لیگ ن تذبذب کا شکار

الیکشن 2018: چوہدری نثار کی بے نیازی برقرار | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار کو تاحال پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں ملا، انہیں پارٹی ٹکٹ دینے کے معاملے پر پارلیمانی بورڈ کے ارکان میں اختلاف ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی جانب سے چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کی حمایت کی جا رہی ہے تاہم نوازشریف انہیں ٹکٹ دینے کے مخالف ہیں، نوازشریف کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے بھی چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

چوہدری نثار نے ٹکٹ کے لیے ابھی تک پارٹی کو درخواست نہیں دی، انہوں نے دو صوبائی اور دو قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن کی طرف سے ٹکٹ نہ ملا تو نوازشریف سے ان کے راستے ہمیشہ کے لئے جدا ہوسکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے اتوار کو امیدواروں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں