اے این پی کا صوبائی حلقوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان


پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے صوبائی حلقوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

اے این پی نے خیبرپختونخوا کے 86 صوبائی حلقوں کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے جبکہ قومی اسمبلی کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

فہرست کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ایبٹ آباد اور ہری پور سے پانچ خواتین الیکشن میں حصہ لیں گی جن میں روبینہ زاہد، رخسانہ، بی بی شہناز، فرازہ شاہین، سائرہ سید شامل ہیں۔

روبینہ زاہد پی کے 36، رخسانہ پی کے 37 اور بی بی شہناز پی کے 38  سے ایبٹ آباد کے لیے نامزد امیدوار ہیں جبکہ فرازہ شاہین پی کے 40 اور سائرہ سید پی کے 41 ہری پور سے الیکشن لڑیں گی۔

اسی طرح سابق وزیراعلی امیرحیدرہوتی پی کے 53 مردان سے انتخاب لڑیں گے جبکہ ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار پی کے 51 سے امیدوار ہیں۔

نوشہرہ سے میاں افتخارحسین پی کے 58 کے لیے، ہارون بلور پی کے 78 جبکہ اسفندیارولی کے صاحبزادے ایمل ولی پی کے 58 چارسدہ سے انتخاب لڑیں گے۔


متعلقہ خبریں