کراچی میں عید کے بعد لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ


کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) نے عید کے بعد کے الیکڑک کو اضافی گیس کی فراہمی بند کرنے کا نوٹس دے دیا ہے جس کی وجہ سے عید الفطر کے بعد کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی وجہ سے وہ اس وقت کے الیکڑک کو 119 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کر رہے ہیں جبکہ عید کے بعد گیس کی فراہمی کم کر کے 90 ملین مکعب فٹ کر دی جائے گی۔

ایس ایس جی سی حکام کے مطابق کے الیکڑک نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سامنے واجبات کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا لیکن کے الیکٹرک نے معاملات طے کرنے کے بعد ان پرعملدرآمد نہیں کیا۔

رواں سال دو ماہ قبل اپریل میں کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا اور  وزیراعظم کی مداخلت کے بعد کےالیکٹرک اورایس ایس جی سی میں اضافی گیس فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا۔

معاہدے کے بعد ایس ایس جی سی نے کے الیکٹرک کو فوری طور پر گیس کی فراہمی شروع کردی تھی۔


متعلقہ خبریں