یاہو میسینجر سروس بند کرنے کا اعلان 

یاہو کا 20 سالہ پرانی میسینجر سروس بند کرنے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

کیلی فورنیا: یاہو کمپنی نے اپنی 20 سالہ پرانی سروس ایپلی کیشن یاہو میسینجر کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں نت نئی میسیجنگ ایپلی کیشنزاورسوشل ویب سائٹس آنے کے بعد یاہو میسینجر کو سخت مشکلات درپیش تھیں۔

یاہو نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رواں برس17 جولائی کے بعد یاہو میسینجر کو بند کردیا جائے گا۔

کمپنی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یاہو صارفین اگلے چھ ماہ تک اپنے مسینجر اکاؤنٹ کی ہسٹری (پرانے مسیج) ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

یاہو نے اپنے صارفین کو نئی میسیجنگ ایپلی کیشن ’سیکویرل‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کا آغاز 17 جولائی 2018 کے بعد ہوگا۔

یاہو میسینجر کو 1998 میں متعارف کرایا گیا جس نے بہت کم عرصے میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنے قدم جما لیے تھے۔


متعلقہ خبریں