ایپل: جلد ایک ہزار ارب ڈالر مالیت کی کمپنی ہوجائے گی


نیویارک: ٹیکنالوجی کی دنیا کا بڑا نام  ’ایپل‘ جلد ہی دنیا کی واحد کمپنی بن جائے گی جس کی مالیت ایک ٹریلین (ایک ہزار ارب) ڈالر ہوگی۔

رواں برس ایپل کمپنی کی جانب سے اپنی پروڈکٹس کی نئی سیریز متعارف کرائی گئی ہے جس کی وجہ سے کمپنی کے سرمائے میں واضح تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

امریکی کمپنی ایپل کاسرمایہ  گزشتہ ہفتے کے اختتام پر نو کھرب 40 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

دنیا میں سب سے زیادہ مالیت رکھنے والی کمپنی کا اعزازحاصل کرنے کے لیے ’ایپل‘کو مزید 60 ارب ڈالر سرمایہ کا ہدف پورا کرنا ہوگا۔

ایپل واحد ٹیک کمپنی ہے جس نے 2011 سے اب تک اتنی تیزی سے عالمی مارکیٹ میں نام بنایا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایپل رواں برس ہی یہ ’ریکارڈ ‘قائم کردے گی۔

نمبر ون کی دوڑ میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے شامل ’ایمیزون ڈاٹ کام‘ آٹھ کھرب 40 ارب (840 بلین) ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کے ماہرین کہتے ہیں کہ ایمیزان بہت جلد ایپل کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔ ماہرین کے مطابق ایمیزان امریکہ کی سب سے بڑی کمپنی کا اعزاز حاصل کرلے گا۔


متعلقہ خبریں