ٹکٹ پر کیوں مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں، چوہدری نثار


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثارعلی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہ جانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کے لیے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں، اس کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی بیان دے چکا ہوں کہ الیکشن کے لیے ان کے ٹکٹ کا امیدوار یا محتاج نہیں ہوں۔ دوسری بات یہ کہ کئی مرتبہ منتخب ہونے والے پارٹی کے سینئرارکان ٹکٹ کے لیے انٹرویو نہیں دیتے اور نہ ہی اس کا کوئی جواز ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ ان ڈراموں سے نہ میری تضحیک کریں اور نہ اپنا مذاق بنوائیں، ابھی طعبیت کچھ ناساز ہے، صحت یابی کے بعد  تمام امور پرکھل کربات کروں گا۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک نوازشریف اور چوہدری نثار کے مابین جاری اختلافات اپنی جگہ برقرار ہیں جبکہ دوسری جانب چوہدری نثار دوقومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع  کرا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں