خورشید شاہ کے صاحبزادے بھی سکھر کے انتخابی اکھاڑے میں


سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کے صاحبزادے سید فرخ احمد شاہ نے سندھ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 24 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سینیٹر اسلام الدین شیخ کے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ نے حلقہ 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے ہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ تیسری مرتبہ اسی حلقے سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے، نعمان اسلام شیخ اس سے پہلے 2008 اور 2013 میں بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سابقہ ادوار میں سکھر حزب اختلاف کا شہر رہا ہے کیونکہ سکھر کے سابق مئیر اسلام الدین  شیخ  پیر پگارا کی فنکشنل لیگ میں شامل رہے ہیں اور پہلی بار فنکشنل لیگ کی نشست پر ہی سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم بعد ازاں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

اسلام الدین شیخ کے سینیٹ میں جانے کے بعد ان کے صاحبزادے نعمان اسلام شیخ پیپلز پارٹی کی جانب سے میدان میں اترتے رہے اور آخری بار بھی وہی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں