ملک کو شفاف انتخابات کی ضرورت ہے، صادق سنجرانی


اسلام آباد: قائم مقام صدر مملکت محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لئے انتخابی عمل کا آغاز خوش آئند ہے، اگر اسی طرح جمہوریت پروان چڑھتی رہی تو پاکستان میں ادارے مضبوط  ہوں گے۔

انہوں نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی ضرورت ہے جس کے لیے نگراں حکومتوں کو آئینی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرنی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کو الیکشن کمیشن کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرنی چاہیئں کیونکہ حکام  کا مکمل تعاون ضروری ہے، اس کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں ہو سکتا۔

قائم مقام صدر مملکت نے کہا کہ منصفانہ اور شفاف انتخابات سے نہ صرف ملک میں جمہوریت مستحکم ہوگی بلکہ جمہوری ادارے قومی ترقی کے عمل میں زیادہ موثر کردارادا کریں گے اس لیے شفاف انتخابی عمل سب کے مفاد میں ہے۔


متعلقہ خبریں