ویڈیو گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر

ویڈیو گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر | urduhumnews.wpengine.com

لاس اینجلس: امریکہ میں جاری سالانہ انٹرٹینمنٹ میلہ میں ویڈیو گیم کمپنی الیکٹرانک آرٹس نے نئے گیمز ریلیز کردیے۔

امریکی کمپنی الیکٹرانک آرٹس کی جانب سے انٹرٹینمنٹ میلے میں مقبول ویڈیو شوٹنگ گیم ’بیٹل فیلڈ‘ کے پانچویں پراجیکٹ کی رونمائی کی گئی۔

دوسری جنگ عظیم پر مبنی اس گیم کو کئی کھلاڑی آن لائن کھیل سکیں گے۔ پہلی بار ’بیٹل فیلڈ فائیو‘ میں کھلاڑیوں کے لیے نئے فیچرز خریدنے کا آپشن نہیں رکھا گیا۔

گزشتہ برس الیکٹرانک آرٹس کی جانب سے ریلیز کی گئی گیم ’اسٹاروارز بیٹل فیلڈ ٹو‘ میں نئے فیچرز کی خریداری کے لیے آپشن رکھا گیا تھا جس پر شائقین نے کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ویڈیو گیمز بنانے والی کمپنی نے ’این ایف ایل 19‘ کے نام سے نئی فٹ بال گیم لانچ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مائیکروسافٹ کی گیمنگ کمپنی ایکس باکس نے گیمز بنانے والی اسٹوڈیوزدوگنی کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے پانچ نئے کرئیٹیوٹیم کی خدمات لی جائیں گی۔

الیکٹرانک سافٹ ویئر ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ برس امریکی ویڈیو گیمز کی کمائی میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ اس صنعت کی کل مالیت 36 ارب ڈالر تک پہنچی ہے۔

رواں برس ایکسپو میں تین ہزار سے زائد مصنوعات کی نمائش ہوگی جس میں 70 ہزار کے لگ بھک افراد کی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں