ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو226 رنز سے ہرا دیا

ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو226 رنز سے ہرا دیا | urduhumnews.wpengine.com

اوول: ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 226 رنز سے شکست دے کر  تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کوئنز پارک اوول میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا کو جیت کے لیے453 رنز کا ہدف درکار تھا تاہم مہمان ٹیم ہدف کے تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 226 رنز بناسکی۔

سری لنکا کے آخری پانچ کھلاڑی 25 گیندوں پر صرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اوپنر کوسال مینڈس واحد بلے باز تھے جنہوں نے مزاحمت دکھائی اور 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کے اسپنر روسٹن چیز نے چار اور دوندرا بشو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

حالیہ کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 14 جون سے 19 جون تک سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو دس سال بعد کسی ٹیسٹ میچ میں شکست دی ہے۔ دس سال قبل بھی کوئنز پارک اوول گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ہرایا تھا۔


متعلقہ خبریں