سپریم کورٹ نے موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتی معطل کردی

سپریم کورٹ نے موبائل بیلنس پر ٹیکس کٹوتی معطل کردی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد:  سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل کارڈز اور بیلنس پر کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی ٹیکس کٹوتی معطل کردی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے احکامات پر عمل کرنے کے لیے کمپنیوں کو  دو دن کی مہلت دی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لوگوں سے لوٹ مار کی جارہی ہے۔ اگر کوئی ٹیکس نیٹ میں نہیں آتا تو آپ اس سے کیسے ٹیکس لے سکتے ہیں؟

انہوں نے ریمارکس دیے کہ 100 روپے کے کارڈ پر 64 روپے 38 پیسے وصول ہونا غیر قانونی ہے۔

عدالت نے ریمارکس نے دیے کہ جس کا موبائل فون کا استعمال مقررہ حد سے زیادہ ہے اس سے ٹیکس وصول کریں لیکن اگر ایک بندہ  ٹیکس نیٹ میں نہیں آتا تو اس سے کیسے ٹیکس وصول کرسکتے ہیں؟

جسٹس اعجازالاحسن نے  استفسار کیا کہ ریڑھی بان سے کیسے ٹیکس وصول کیا جاسکتا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ موبائل فون کارڈز پر ٹیکس وصولی کے لیے جامع پالیسی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں