نارویجن کھلاڑیوں نے 215 فٹ کی بلندی پر کھیلی والی بال

215 فٹ بلند فیرس وہیل پر ہوا، والی بال کا دلچسپ میچ | urduhumnews.wpengine.com

ویانا: کچھ انوکھا کرنے کی خواہش میں کھلاڑیوں نے آسٹریا میں 215 فٹ کی بلندی پر والی بال میچ کھیل کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔

رواں برس اولمپک چیمپیئنز کو شکست دینے کے بعد نارویجن کھلاڑیوں نے ویانا کے فیرس وہیل پر والی بال میچ کھیل کر سب کو حیران کردیا۔

فیرس وہیل پر کھیلنے والے 20 سالہ اینڈرز مول اور 22 سالہ کرسٹین سورم کا کہنا تھا کہ میچ سے پہلے کچھ خوف تھا لیکن کھیل شروع ہونے کے بعد وہ بھی ختم ہوگیا۔

ڈرون کیمروں کی مدد سے اس حیرت انگیز میچ کو فلمایا گیا۔ جس کی دلچسپ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

65 میٹر بلندی پر واقع فیرس وہیل سے ویانا کا خوبصورت نظارہ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں نے نہایت مہارت سے کھیل پیش کرکے تاریخ رقم کردی۔


متعلقہ خبریں