تعصب سے بالاتر ہوکر سیاست کروں گا، جبران ناصر


اسلام آباد: معروف سماجی کارکن اورقانون دان جبران ناصر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں آنے کا مقصد عوام کی نمائندگی کرنا ہے۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاگرجبران ناصر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ  کے پلیٹ فارم سے تمام مسائل کا حل کیا جا سکتا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کے طور پرانتخاب میں حصہ لینے کا مقصد آزادنہ  طور پر کام کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر انتخابات 2018 میں کامیاب ہوا تو تعصب سے بالاتر ہو کرسیاست کروں گا۔

جبران ناصر نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ نئی پارٹی کی بنیاد رکھی جائے۔

’صبح سے آگے‘ میں سماجی کارکن جبران ناصر کا کہنا تھا کہ سماجی کاموں کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب حکومت مؤثر طور پر کام نہ کر رہی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو تعلیم، لوڈ شیڈنگ، کچرا اورصاف پانی کی قلت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

ممتاز قانون دان نے کہا کہ عوام سے ووٹ حق سے نہیں، عاجزی انکساری سے مانگوں گا۔ جبران ناصر نے کہا کہ عوام نے اگر ووٹ نہ دیا تو انہیں بے وقوف نہیں کہوں گا۔


معاونت
متعلقہ خبریں