پیپلزپارٹی ہی ملکی مسائل حل کر سکتی ہے، بلاول بھٹو


لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت پراہم ذمہ داری ہے کیونکہ ملک کے مسائل حل کرنے والی یہ واحد جماعت ہے،  ہم ایسے پاکستان کے خواہاں ہیں جہاں معاشی انصاف ہو۔

بلاول بھٹو زرداری  نے لاڑکانہ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ  سمیت میرے کارکن اور امیدوارسب مل کرالیکشن لڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت ایسا کوئی خدشہ نظر نہیں آرہا جس کے باعث الیکشن بروقت نہ ہوں، ہمیں بھی انتخابات وقت پر ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی سب کی طرح انتظار میں ہیں، نوازشریف کے مستقبل کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کبھی اپنی بات پر قائم نہیں رہتے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میں اپنے موقف سے یوٹرن  لے لیا، انہیں کچھ نہیں پتہ وہ کیا کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں