آئینی مینڈیٹ کے مطابق کام کریں گے، بیرسٹر علی ظفر


اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیراطلاعات بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ آئینی مینڈیٹ کے مطابق کام کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں اور ذمہ داریوں کی ادائیگی میں عوامی توقعا ت پر پورا اتریں گے، انہوں نے ملک بھر میں بجلی کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کل حقائق سے آگاہ کریں گے اور اپنی اچھی یا بری کارکردگی عوام کو بتائیں گے،  ہم چاہتے ہیں کہ عوام  اور ماہرین مسائل کے حل کے لیے تجاویز دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کی صورت حال پر ملک بھر سے آبی ماہرین کو بلایا جائے گا، ان کی آرا فیصلہ سازی میں معاون ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ محدود وقت میں ملکی مسائل حل کرسکیں اور عوام کو ریلیف دیں لیکن اس کے لیے سب کا تعاون بے حد ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں