اقلیتوں کی ترجیحی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین، ایم کیو ایم پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، متحدہ مجلس عمل اور تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے لیے اقلیتوں کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے نوغیرمسلم امیدواروں کے نام دیے گئے ہیں، فہرست میں لال چند ملہی، شنیلا راٹھ، رمیش کمار وانکوانی، جے پرکاش اکرانی، جمشید تھامس، ہریش کمار، جارج کلیمنٹ، سیمسن اعجاز اور بابر شہزاد شامل ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی ترجیحی فہرست میں رمیش لعل، نوید عامر جیوا، عمران آفاق اتھوال، چوہدری شان سلامت، پہلاج مال، حنا گلزار،  ولیم عنایت، صابر اقبال مسیح اور پیٹر جون بھیل شامل ہیں۔

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی خصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی الیکشن کمیشن اورمتعلقہ دفاتر میں جمع کرا دی ہے۔

پی ٹی آئی کی فہرست کے مطابق شیریں مزاری پہلے، منزہ حسین دوسرے، عندلیب عباس تیسرے، عاصمہ قدیر چوتھے، عالیہ حمزہ  پانچویں، جویریہ ظفر چھٹے، کنول شوزب ساتویں، ڈاکٹر سیمی بخاری آٹھویں، ثوبیہ کمال نویں، نوشین حامد دسویں، روبینہ جمیل گیارہویں، ملیکہ بخاری بارہویں، فوزیہ بہرام تیرہویں، رخسانہ نوید چودہویں، تاشفین صفدر پندرہویں، وجیہہ اکرام سولہویں ، آسیہ عظیم سترہویں اور مشعل حسن اٹھارہویں نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں