ایس آئی یو ٹی میں جگر کے سات مریضوں کی کامیاب پیوندکاری


کراچی: سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں گزشتہ ہفتے جگر کے سات مریضوں کی  کامیاب پیوند کاری کی گئی۔

ایس آئی یو ٹی کے اعلامیے کے مطابق سرجری کا عمل ایران کے شہر شیراز سے آئے ہوئے دو اور ایس آئی یو ٹی کے تین سرجنوں نے مشترکہ طور پر انجام  دیا، تمام مریضوں کا علاج  مفت کیا گیا کیونکہ اسپتال کا فلسفہ بھی “خودداری کے ساتھ مفت علاج” ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مریضوں میں دو بچے بھی شامل تھے جن کی عمریں دس اور گیارہ سال تھیں جبکہ تمام افراد کا تعلق جنوبی پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ  سے تھا جو طویل مسافت طے کرکے کراچی پہنچے تھے، ان تمام مریضوں کو ان کے والدین، شوہروں اور بچوں نے اپنا جگر عطیہ کیا تھا، سرجری کے مراحل سے گزرنے والے تمام  مریض رو بہ صحت ہیں۔

ایس آئی یو ٹی میں آنے والے تمام مریضوں کا علاج اور ٹرنسپلانٹ مفت کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں