پاکستانی روپیہ پھر لڑکھڑاگیا : اسٹیٹ بینک نے ہنگامی اجلاس بلالیا

state bank of pakistan

خلیجی ریاستوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ


اسلام آباد: پاکستانی روپیہ ایک مرتبہ پھرلڑکھڑا گیا۔ امریکی ڈالر نے 121 روپے کی بلند ترین سطح چھولی۔ کرنسی مارکیٹ کی بگڑتی صورتحال دیکھ کراسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میٓں امریکی ڈالر کی قیمت میں اچانک ہونے والے اضافے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق شرکائے اجلاس ان تجاویز کا بھی جائزہ لیں گے جو پاکستانی کرنسی کی قیمت مستحکم رکھنے میں معاون و مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

کرنسی ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 121 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 115 روپے 80 پیسے تھی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر پہلے 115 روپے 70 پیسے پر برقرارتھا لیکن پھراس کی قیمت 119 روپے 30  پیسے ہوگئی۔

کاروباری ہفتہ کے آغاز پرپہلے دن انٹر بینک مارکیٹ اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں چار روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ۔ منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرملکی تاریخ میں بلند ترین سطح 121 روپے پر پہنچ گیا ۔

ماہرین کے مطابق عالمی بینک سے لیے گئےقرضوں کی واپسی کامطالبہ دراصل انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں اضافے کی وجہ بنا ہے۔


متعلقہ خبریں