ٹی 20 میچ : پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا | urduhumnews.wpengine.com

ایڈن برگ: پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 میچوں میں اپنی اونچی پرواز برقرار رکھنے کے لیے شاہینوں نے میچ سے قبل جم کر پریکٹس کی۔  کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اورٹرینرگرانٹ لڈن کی زیرنگرانی فزیکل فٹنس پر بھی توجہ دی۔

پریکٹس سیشن میں 15 رکنی اسکواڈ نے حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو جانچا اور بہتری کے لیے مزید سخت تربیت کی۔

پاکستان کو ٹی 20 رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن براقرا رکھنے کے لیے دونوں میچوں کو جیتنا ہو گا۔

اسکاٹ لینڈ پہلے ہی انگلینڈ  کو ہرا کر پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا چکا ہے۔  ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ پہلی پوزیشن پرموجود ہے۔

پہلا ٹی20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، طلعت حسین، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، اسامہ شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں