عید الفطر پر ہم ٹی وی پیش کرے گا رنگا رنگ خصوصی نشریات 

ہم ٹی وی پیش کریں گا عید الفطر کی خصوصی نشریات | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: ہم ٹی وی اس بار بھی اپنے ناظرین کے لیےعید الفطر کے تینوں روز خصوصی نشریات پیش کرے گا۔

عیدالفطر پر ہم  ٹی وی پر ناظرین کے لیے ہر صبح ’جاگو پاکستان جاگو‘ میں شرارت بھرے کردار اور مستی بھری کہانیاں دکھائی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ہم ٹی وی پر دن بھررنگوں سے بھر پور ٹیلی فلمز چلیں گی جن  میں ’بینڈ تو بجے گا‘، ’بریک اپ کے بعد‘، ’گلاس توڑا بارہ آنا‘ اور ’دل دیاں گلاں‘ شامل ہیں۔

چھوٹی عید کو خاص بنانے کے لیے بلاک بسٹر فلمیں ’انگلش ونگلش‘، ’ہندی میڈیم‘ اور ’چھپن چھپائی‘ بھی ٹیلی کاسٹ کی جائیں گی۔

گلمیر سے بھری سب سے بڑی شام میں ’کیوموبائل اسٹائل ایوارڈز‘ کے دوران شوبز کی دنیا  کے ستاروں سے ملاقات ہو گی۔

مسکراہٹوں کی دکان سجانے کے لیے یاسر حسین ’دی آفٹرمون شو‘ میں دانش تیمور اور عائزہ خان کو دعوت دیں گے۔

ہم ٹی وی کی جانب سے تمام شائقین کو عید پرارسل اوراجیا کی شادی میں مدعو کیا جائے گا۔ ’سنو چندا‘ کے پرستاروں کو بے صبری سے اس شادی کا انتظار ہے۔

اسپیشل ٹرانسمیشن میں رنگا رنگ پروگرام سے سجی میٹھی ’عید تو اب ہم منائیں گے‘ صرف ہم ٹی وی کے سنگ ۔


متعلقہ خبریں