میپکو : ایک ماہ میں 21 کروڑ 82 لاکھ بجلی یونٹس چوری

ملتان سرکل میں ایک ماہ کے دوران 21 کروڑ 82 لاکھ یونٹ بجلی چوری | urduhumnews.wpengine.com

ملتان: ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے ایک ماہ کے دوران ریجن میں 21 کروڑ 82 لاکھ بجلی کے یونٹس چوری کیے جانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

میپکو نے انکشاف کیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں سب سے زیادہ بجلی چوری ملتان سرکل میں کی گئی ہے۔ نو سرکلز کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ﮈیرہ غازی خان سرکل میں سب سے کم بجلی کے یونٹس چوری کیے گئے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں ملتان سرکل میں چار کروڑ 24 لاکھ  30 ہزار، رحیم یار خان سرکل میں تین کروڑ 44 لاکھ 10 ہزار، ساہیوال سرکل میں تین کروڑ ایک لاکھ 10 ہزار اور وہاڑی سرکل میں دو کروڑ 40 لاکھ 30 ہزار یونٹ بجلی چوری ہوئی۔

ایک ماہ کے دوران بہاولپور سرکل میں دو کروڑ 54 لاکھ 90 ہزار، مظفر گڑھ سرکل میں دو کروڑ 47 لاکھ 78 ہزار، خانیوال میں دو کروڑ ایک لاکھ 50 ہزار، بہاولنگر سرکل میں ایک کروڑ 62 لاکھ اورﮈیرہ غازی خان سرکل میں ایک کروڑ 50 لاکھ 70 ہزار یونٹس بجلی کے چوری کیے گئے۔

میپکو کے لائن لاسز ایک مہینے میں ایک اعشاریہ تین فیصد سے بڑھ کر 14 اعشاریہ چار فیصد تک پہنچ گئے۔ میپکو نے بجلی سے متعلقہ معاملات کی نشاندہی کرنے والے ﮈی ٹیکشن یونٹس کا بوجھ بھی عام صارفین پر ﮈالتے ہوئے اُن سے ایک ارب آٹھ کروڑ روپے وصول کرلیے ہیں ۔

بجلی بحران سے پریشان شہریوں پر میپکو کی جانب سے اضافی یونٹس کا بوجھ بھی ڈال دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق  اپنی نااہلی چھپانے کے لیے مقامی الیکٹرک حکام نے گھریلو صارفین سے پیسے وصول کرنا شروی کردیے ہیں۔


متعلقہ خبریں