کرنسی ایکسچینج ہیک ہوگیا : بٹ کوئن کی قیمت میں 10فیصد کمی

بٹ کوائن کی قدر میں بڑی کمی

سیوئل: جنوبی کوریا میں کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہیک ہونے سے بٹ کوئن کی قیمت میں دس فیصد سے زائد کمی آگئی ہے۔

کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والی کوئن ریل نامی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ ایکسچینج کو ہیکرز نے سائبر حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ سائبر حملے کے نتیجے میں بٹ کوئن کی قیمت دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

ایکسچینج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر حملہ ہونے سے تیس فیصد کرپٹو کرنسی کو نقصان پہنچا ہے۔

دنیا بھر میں معروف ترین کرپٹو کرنسی کو ایک گھنٹے میں پانچ سو ڈالر (60 ہزار پاکستانی روپے) کا نقصان ہوا ہے۔

گزشتہ برس کرسمس سے قبل 20 ہزار ڈالر پر ٹریڈ کرنے والا بٹ کوئن پیرکو چھ ہزارسات سو 50 ڈالر پر پہنچ گیا۔

جنوبی کوریا میں ہونے والے حالیہ حملے سے کرپٹو کرنسی مارکیٹ کی کمزورسیکیورٹی کی صورتحال کھل کر سامنے آگئی ہے۔


متعلقہ خبریں