جعلی ویب سائٹس نے ٹکٹیں فروخت کرکے فیفا کی ناک میں دم کردیا


ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں ایک دن باقی رہ گیا ہے ایسے میں جعلی ویب سائٹس کے زریعے لوگوں سے ٹکٹوں کے نام پر پیسے بٹورنے کا سلسلہ ذوروشور سے جاری ہے۔

فیفا کے اعلیٰ عہدیداروں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ویب سائٹس کی جانب سے جاری کی جانے والی ٹکٹیں جعلی ہیں۔

’کروکس‘ نامی جعلی فیفا ویب سائٹ نے فینز کے ساتھ جعلسازی کرکے 23 ہزار پاؤنڈ (ساڑھے 36 لاکھ روپے) مالیت کے نقلی ٹکٹ فروخت بھی کردیے۔

انگلینڈ کے ٹیم کے کوالیفائر گروپ گیمز کے لیے ٹکٹ تین ہزار 200 پاؤنڈ (پانچ لاکھ روپے) میں جب کہ فائنل کا ٹکٹ 14 ہزار پاؤنڈ (22 لاکھ روپے) میں فروخت ہوا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو یہ لالچ دی جارہی ہے کہ مہنگے ٹکٹ خریدنے والوں کو روسی سیاستدانوں اور تاجروں سے ملاقات کا موقع دیا جائے گا۔

فیفا نے صورتحال سے نپٹنے کے لیے ’ویاگوگو‘ نامی جعلی ویب سائٹ کے خلاف سویٹزرلینڈ میں قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیفا نے اعلان کیا ہے کہ ویب سائٹ سے خریدنے والوں کی ٹکٹیں کینسل کردی جائیں گی۔ فیفا کے اعلان کے کچھ دیر بعد ویاگوگو ویب سائٹ نے ٹکٹوں کی فروخت بند کردی۔


متعلقہ خبریں