1514 امیدوار پی ٹی سی ایل کے نادہندہ نکلے


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے انتخابی امیدواروں کی اسکروٹنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے جس کے مطابق 1514 امیدوار پی ٹی سی ایل کے نادہندہ نکلے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل نے 3 ماہ سے 5 سال تک بل ادا نہ کرنے والوں کو نادہندہ قراردیا ہے اوراس فہرست میں مراد سعید، حنیف عباسی، علیم خان، عبدالقادرگیلانی، فرید پراچہ، انعام اللہ نیازی اور حافظ سلمان بٹ جیسے سیاسی رہنما بھی شامل ہیں۔

مراد سعید 14 ہزار روپے، یاسمین راشد آٹھ ہزار، فیصل کریم 21 ہزار، سید ظفرعلی شاہ 18 ہزار، اعجازچوہدری 33251 اور منظوروٹو چھ  ہزار روپے کے نادہندہ نکلے جبکہ زبیر فاروق 10623، مخدوم  سمیع الحسن 19692، رانا افضال 8914، سید ظفرعلی شاہ 18 ہزار اور راجہ مطلوب مہدی 31449 روپے کے نادہندہ  ہیں۔

اسی طرح رانا مشہود نے چار ہزار، ساجدعباسی نے 6149، گلوکار جواد احمد نے 2279، ضیا اللہ آفریدی نے 1836 اورچوہدری ظہیرالدین نے پی ٹی سی ایل کے 3507 روپے ادا کرنے ہیں۔

ان کے علاوہ انعام اللہ نیازی 1137، رانا تنویر 1234، سمیعہ راحیل قاضی 1315، عظمیٰ بخاری 1204، معین وٹو1996، فرید پراچہ 1178 روپے اور ظفر اللہ جمالی 1155 روپے کے نادہندہ ہیں۔


متعلقہ خبریں