چھٹیوں کی فیس، نجی اسکولوں نے عدالتی احکامات ہوا میں اُڑا دیے

پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم

اسلام آباد: نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران عدالتی حکم  کے باوجود فیس وصولی  کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بعض نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے چھٹیوں کی فیسں ادا نہ کرنے والے بچوں کے رزلٹ کارڈز روک  لیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل در آمد نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں اہم اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی طور پر فیس وصول کرنے والے اسکول مالکان اور پرنسپلز کو طلب کیا گیا۔

اجلاس میں اسکول پرنسپلز اور مالکان سے کہا گیا کہ فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کے رزلٹ کارڈز روکنا توہین عدالت ہے اور فیسں طلب کرنے والے اسکولز کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی ( پیرا ) نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رزلٹ کارڈز نہ دینے اور چھٹیوں کی اسکول فیس  وصول کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کو موسم گرما کی چھٹیوں کی فیس وصولی سے روک دیا تھا  جس پر عملدرآمد کے لیے پیرا کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن اس کے باوجود تعلیمی اداروں کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اسکول انتظامیہ مختلف بہانوں سے بچوں سے فیس وصول کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں