شریف برادران ذہنی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں، فواد چوہدری


اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف برادران ذہنی طور پر مفلوج اور شدید عقلی بحران کا شکار ہیں۔

انہوں نے شہباز شریف کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور کرپشن خود کرتے ہیں جبکہ سوال حزب اختلاف اور عدالت سے پوچھتے ہیں، جب ہم حکومت میں آئے تو کرپشن اور بدانتظامی سے خیبر پختونخوا (کے پی) مکمل تباہ تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے کے پی کو بدل دیا، ہم نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں ایسا کام کیا جو نسلوں کو فائدہ  دے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  پانچ برس میں نہ صرف صوبے میں درجنوں نئی جامعات اور اسپتال بنائے بلکہ ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو مکمل شفافیت سے قابلیت کی بنیاد  پر روزگار بھی دیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مجموعی طور پر جنگ زدہ صوبے کو گورننس اور انسانی ترقی میں سب سے آگے لا کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس پشاور شہر کی یاد شہباز شریف کو ستا رہی ہے اسی شہر میں کے پی حکومت نے “باب پشاور”، “آزادی فلائی اوور” سے 50 فیصد سے بھی کم لاگت میں تعمیر کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے کیے گئے  کرپشن کے خاتمے کا وعدہ نبھایا اور ثابت قدم رہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کرپشن کے الزامات پر اپنے اراکین اسمبلی بھی نکالے جبکہ کے پی میں کرپشن میں ملوث وزیر اور سرکاری عمال کا باضابطہ احتساب کیا گیا۔

انہوں نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف اب خود اپنا نام تجویز کردیں کیونکہ ان سے لوڈ شیڈنگ تو ختم ہوئی نہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ کہ اگر بجلی کا بحران ختم نہ کیا تو نام بدل دیں۔


متعلقہ خبریں