چوہدری نثار کی واپسی کے لیے کوشاں ہیں، خواجہ سلمان رفیق


لاہور: مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پرانے ساتھی ہیں اور ان کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا پرانا ساتھ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پارلیمانی بورڈ کے کچھ لوگ چوہدری نثار کو واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ان کے بارے میں فیصلہ قیادت نے ہی کرنا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے مشرف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بال مشرف کے کورٹ میں پھنیک دی ہے لیکن جس نے آئین توڑا اور بغاوت کی، اسے ملک واپس نہیں آنا چاہیے اور نہ ہی ایسے شخص کو کوئی رعایت ملنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھاگنے والوں میں سے نہیں، ہمارے لیڈر نے ہر مشکل اور عدالتی کارروائی کا مقابلہ کیا ہے  اور آئندہ بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں