پہلا ٹی ٹوینٹی، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے دی


ایڈن برگ: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں اسکاٹ لینڈ  کو48 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی، پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مین آف دی میچ  قرار دیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں اسکاٹ لینڈ  کو 205 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم  چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 156 رنز ہی بنا سکی۔

کپتان سرفراز احمد جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 89  رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ٹی ٹوینٹی میچز میں سرفراز احمد کا یہ سب سے بڑا اسکور ہے۔

شعیب ملک نے 53، فخر زمان 21 اور احمد شہزاد نے 14 رنز بنائے، شاداب خان اور حسن علی نے دو دو وکٹیں جبکہ محمد نواز اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک 38 اور کائل کٹزر 31 رنز کے ساتھ  نمایاں رہے۔


متعلقہ خبریں