نائیکی نے ایرانی فٹبالرز کو جوتے دینے سے انکار کردیا

اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی نے فٹبال ٹیم خرید لی

فوٹو: فائل


ماسکو: امریکی کمپنی نائیکی نے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے ایرانی قومی ٹیم کے فٹ بالروں کو جوتے دینے سے انکار کردیا۔

ایرانی فٹ بال ٹیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کو شائقین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی پابندیوں کے باعث نائیکی کمپنی نے ورلڈ کپ میں شریک ایرانی کھلاڑیوں کو جوتے دینے سے انکار کردیا ہے۔

کھیلوں کا سامان بنانے والی امریکی کمپنی نائیکی کے فیصلے نے ایرانی فٹ بال ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں کو پریشان کردیا ہے۔

ایرانی کوچ کارلوس کویروز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اہم میچ سے قبل کھلاڑیوں کی کٹ میں تبدیلی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

کارلوس کویروز کا کہنا تھا کہ ہم صرف مینیجراورفٹبالر ہیں، ہمیں ایسے مسائل میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔ اس سلسلے میں فیفا سے مدد کی درخواست کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایرانی شہریوں سمیت دنیا بھر سے فٹبال شائقین نے نائیکی کے فیصلے کو توہین آمیز قرار دیے کر کمپنی کے سامان کا بائیکاٹ کرنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

اس سے قبل یونانی فٹ بال ٹیم نے بھی ترکی اور یونان کے مابین جاری تنازعات کو بنیاد بنا کر ایرانی فٹ بال ٹیم کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں