احترام نبویﷺ کی وجہ سے مدینے میں جوتے نہیں پہنے،عمران خان

عمران خان نے مدینہ  شریف میں جوتے نہ پہننے کی وجہ بتا دی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ شریف میں احترام نبویﷺ کی وجہ سے جوتے نہیں پہنے۔ انہوں نے کہا کہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دینے سے دلی سکون ملتا ہے۔

سعودی عرب سے جاری کردہ اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام بدلنا ہے تو اقتدار میں آنا ضروری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کو نوے فیصد درست قراردیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کارکن کوشکایت ہے تو وہ بورڈ میں آئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارکنوں کے تحفظات نظرثانی بورڈ سے دور کیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کو (ن) لیگ کا دست راست قرار دیا۔ چودھری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کو خود جانتے ہیں اور معلوم نہیں کہ پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے یا نہیں؟

عمران خان نے واضح کیا کہ وہ سازش سے باخبر ہیں اوردعویٰ کیا کہ اس سے پارٹی کو نقصان نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اب ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں کہ وہ کسی طرح نیب کورٹ کی کارروائی سے بچ سکیں۔

 

 

۔

 


متعلقہ خبریں