انتخابات2018: فاروق ستار اور علی رضاعابدی امیدوار نہیں ہوں گے؟

انتخابات 2018: فاروق ستار ایم کیو ایم کے امیدواروں میں شامل نہیں | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے آئندہ عام اتخابات 2018 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ڈاکٹر فاروق ستار اورسابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے نام موجود نہیں ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق جن امیدواروں نے ایم کیو ایم پاکستان کے الیکشن سیل کے ذریعے کاغذات جمع کرائے ہیں وہ متحدہ کے امیدوار ہیں۔

سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستارآئندہ عام انتخابات میں حصہ لینےکے لیے  بہادر آباد گروپ سے رابطہ کریں گے یا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، فی الحال فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیارہ جون کو ایم کیو ایم کی سربراہی سے متعلق ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست خارج کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن کے 26 مارچ کو دیے گئے حکم نامے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم کا کنوینر قراردیا تھا۔


متعلقہ خبریں