عید 2018: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی  کا اجلاس جمعرات 14 جون کو کراچی میں ہوگا جب کہ عید الفطر 2018 یا شوال کے چاند کی رویت کا اعلان چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومتوں جب کہ اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے دفتر واقع میلوڈی اسلام آباد میں ہو گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد محمود کے مطابق جمعرات کو عید کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پاکستان میٹرولوجیکل کیمپ آفس میٹ کمپلیکس، مین یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عوام میں سے کوئی بھی عید 2018 کے چاند کے متعلق اطلاع دینا چاہے تو ذیل کے نمبروں پر رابطہ کر سکتا ہے۔

021-99261414, 021-99261413,  0300-9285203

محکمہ موسمیات نے عید الفطر 2018 کے موقع پر بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد محمود کے مطابق ہفتے کو خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے اور بارش کا یہ سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں