طالبان کی امریکہ کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش

طالبان کی امریکہ کو براہراست مذاکرات کی پیشکش | urduhumnews.wpengine.com

کابل: طالبان  کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ  نے امریکہ کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان لیڈر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  امریکہ افغان مسئلے کا پر امن حل چاہتا ہے تو براہ راست مذاکرات کی میز پر آئے۔

ہیبت اللہ اخونزادہ  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کی سب سےبڑی غلطی ہےکہ ہر مسئلےکا حل طاقت سے ڈھونڈتا ہے لیکن ہر مسئلے کا حل طاقت کے استعمال سے نہیں نکلتا ہے۔

امریکا کو مذاکرات کی پیشکش عید کے  لیےجاری پیغام میں کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ تمام مصیبتوں سے چھٹکارے کا واحد حل یہ ہے کہ امریکہ افغانستان سے نکل جائے۔

اس سے پہلے امریکہ نے طالبان کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈپٹی اسسٹنٹ لزا کرٹس نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ امریکہ  بات چیت میں شرکت کے لیے تیار ہے لیکن ایسا کرنا افغان حکومت اورعوام سے مذاکرات کا متبادل نہیں ہو سکتا۔


متعلقہ خبریں