آج رات سے موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی ختم


اسلام آباد: آج رات سے موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی ختم ہو جائے گی تاہم فی الحال یہ ریلیف 15 روز کے لیے ہو گا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کا از خود نوٹس لیا تھا اور دو روز پہلے یہ کٹوتی ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کو سپریم کورٹ کے احکامات موصول ہو گئے ہیں اور موبائل فون کمپنیوں نے موبائل کارڈز پر کٹوتی ختم کرنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر موبائل صارفین کو یہ ریلیف 15 روز کے لیے دیا جائے گا، موبائل فون کمپنیوں نے ایف بی آر کے ساتھ مل کر کام شروع کر دیا ہے اور 15 روز کے اندر فیصلہ کر لیا جائے گا کہ کون کون ٹیکس نیٹ میں آتا ہے۔

15 روزمیں فیصلہ  نہ ہونے کی صورت میں مزید ریلیف دیا جائے گا اور حتمی فیصلے کے بعد ان صارفین کے موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی ختم کر دی جائے گی جو ٹیکس نیٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں